پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ کانگریس کے ضلع صدر انکر ورما نے اپنے دیگر نو ساتھیوں کے ساتھ جان بوجھ کر بھیڑ اکٹھا کی تھی۔
پولیس نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں کانگریس کے ضلع صدر سمیت 10افراد کے خلاف دفعات 188،269،270،51 کے تحت شہر کوتوالی میں مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کانگریس ضلع صدر اور ان کے ساتھیوں نے جان بوجھ کر کووڈ۔19 کے پروٹوکولی کی خلاف ورزی کی ہے۔