یہ واقعہ پیلی بھیت ضلع کے بلسانڈا تھانہ کا ہے۔
اس علاقہ کے رہائشی آرمی جوان سنیل چھٹی پر اپنے گھر آئے تھے اور لاک ڈان کی وجہ سے واپس نہیں جا سکے۔
گذشتہ رات کو سنیل اپنے گھر سے بیٹھے ہوئے تھے۔ گشت کرتی پولیس نے انہیں گھر کے اندر جانے کے لیے کہا۔
جس پر دونوں کے بیچ تکرار ہو گئی تھی اور پولیس اور جوان کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔
اسی موقع پر گاؤں والوں اور پولیس کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔
جس میں سنیل فوجی کو بھی چوٹ آگئی۔
اطلاع پر ، پولیس کی بھاری نفری اور گائوں کے موقع پر پہنچ گئی۔
جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔
فوج کے جوان سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کیس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پولیس پر سنیل نے الزام لگایا ہے ۔
سنیل نے بتایا کہ ہم اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے ، جب دو پولیس سپاہی آئے جس پر انہوں نے مجھے گھر کے اندر جانے کو کہا۔ میں نے کہا کہ میں اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوں ، پھر کیا مسئلہ ہے۔جس پر پولیس نے مجھے پیٹنا شروع کردیا ، جب میں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے پولیس اسٹیشن سے فون کرکے میرے گھر پر حملہ کیا گیا، جس میں میری والدہ کو بھی چوٹ پہنچی ہے