ETV Bharat / jagte-raho

چار ماہ قبل غائب بزرگ کی لاش برآمد - بہرائچ میں لاپتہ شخص

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں چار ماہ سے لاپتہ بزرگ کی لاش زمین میں دفن ملنے سے علاقے کی عوام میں سراسیمگی پھیل گئی۔

dead-body-of-an-old-man-found-buried-in-mud-in-bahraich
چار ماہ قبل غائب بزرگ کی لاش برآمد
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 12:11 PM IST

ایڈیشنل پولیس کپتان رویندر سنگھ نے کہا کہ تھانہ سجولی کے تحت ساکن بھرتا پور کے ایک 63 سالہ بزرگ جگن ناتھ جو کہ 20 نومبر 2019 کو جنگل سے جلانے والی لکڑی لینے گئے تھے۔ وہ اس کے بعد سے واپس نہیں آئے۔

چار ماہ قبل غائب بزرگ کی لاش برآمد

انہوں نے مزید کہ کہا کہ چار ماہ بیت جانے کے بعد گاؤں کے کچھ لوگ جنگل سے گزر رہے تھے کہ انہیں کافی بدبو محسوس ہوئی۔ لوگ قریب پہنچے تو دیکھا کہ ایک لاش زمین میں آدھی دفن کی گئی ہے۔ لوگوں نے مٹی ہٹا کر دیکھا تو کپڑوں میں لپٹی ہوئی لاش تھی۔ لاش کی شناخت جگن ناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچ لاش کو اپنی تحویل میں لیا، اس کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ہلاک شدہ بزرگ کے اہلِ خانہ نے یہ الزام لگایا ہے کہ پولیس اس معاملے میں جانچ نہیں کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ جگن ناتھ کا قتل کیا گیا ہے۔

اہل خانہ نے اس پر ضرورری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.