بہار کے شہر گیا میں بدمعاش بے خوف ہوکر مجرمانہ واقعات کوانجام دے رہے ہیں۔ جمعرات کی شام کو ایک موٹر سائیکل پرسوار تین جرائم پیشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شدید طور سے زخمی کردیا، جسے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال سے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
نوجوان کو تین گولی پیٹ اور کمر میں لگی ہے۔ حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ واقعہ زمینی تنازع سے جڑا ہوا بتایا جا رہا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سیٹی ایس پی راکیش کمار نے پولیس دستہ کے ساتھ واردات کی جگہ پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کو کھنگال رہی ہے۔
![واردات کی جانچ کرنے پہنچی پولیس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/bh-gay-criminals-shot-and-injured-a-young-man-in-gaya-vis-01-7209226_13082020215044_1308f_1597335644_7.jpg)
اطلاع کے مطابق سول لائن تھانہ حدود کے پیتا مہیشور سنی مندر کے قریب شترودھن بھارتی کو گولی ماری گئی ہے۔ واردات کوانجام دیکر بدمعاش فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس جگہ پر یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔
شترودھن کے بھائی منوج بھارتی نے بتایا کہ ان کے بھائی سے کچھ لوگوں سے زمین کولیکر جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی بات کو لیکر گولی ماری گئی ہے۔ شترودھن کو پٹنہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
سیٹی ایس پی راکیش کمار نے بتایا کہ واقعہ کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ ابھی جرائم پیشوں کا پتہ نہیں چلا ہے لیکن پولیس جلد ہی مجرموں تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا جا رہا ہے۔