ETV Bharat / jagte-raho

بھاگلپور: تاجر سے 50 لاکھ رنگداری کا مطالبہ - ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ( نگر ) راج ونش سنگھ

ریاست بہار میں بھاگلپور نگر نگم کے ڈپٹی میئر راجیش ورما کے والد ہری اوم ورما سے بدمعاشوں نے پچاس لاکھ روپے رنگداری کا مطالبہ کیا ہے ۔

جرم
جرم
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:05 PM IST

بھاگلپور کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بدھ کو یہاں بتایاکہ بھاگلپور شہر کے مشہور سونا تاجر ہری اوم ورما کے موبائل فون پر منگل کی رات کو بدمعاشوں نے میسیج بھیج کر پچاس لاکھ روپے رنگداری کا مطالبہ کیا ہے۔

رنگداری نہیں دینے پر بدمعاشوں نے تاجر کے کنبہ کے اراکین کو جان سے مانے کی بھی دھمکی دی ہے۔

مسٹر بھارتی نے بتایاکہ اس سلسلے میں تاجر مسٹر ورما نے جوگسر تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ( نگر ) راج ونش سنگھ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گوپال گنج کے متعدد گاؤں سیلاب سے متأثر

بہت جلد ہی دھمکی دینے والے بدمعاشوں کی شناخت کرلی جائے گی ۔

سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ بدمعاشوں کی دھمکی کو دیکھتے ہوئے تاجر اور ڈپٹی میئر کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے اور ان کے دکان اور گھر پر پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.