بھارتی فوج کے جبل پور واقع آرمس ڈی پو سے اے کے ۔47 رائفلوں کی چوری اور بہار کے مونگیر میں برآمدگی کے معاملے قومی تفتیشی ایجنسی ( این آئی اے ) نے آج خصوصی عدالت میں ایک ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا۔
این آئی اے نے خصوصی جج دیپک کمار کی عدالت میں یہ چارج شیٹ مونگیر ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ باشندہ محمد منظور عالم کے خلاف تعزیرات ہند ، آرمس ایکٹ اور قانون مخالف سرگرمی ایکٹ کی مختلف دفعات میں دائر کیا ہے ۔
اس معاملے میں مذکورہ ملزم سمیت 12 لوگوں کے خلاف فرد جرم داخل ہوچکا ہے اور کئی دیگر جیل میں بند ہیں جن کے خلاف جانچ کی جارہی ہے ۔
معاملہ جبل پور واقع فوج کے آرمس ڈی پو سے 21 اے کے ۔47 رائفل سمیت دیگر دھماکہ خیز اشیاءکی چوری کا ہے ۔
ان میں سے تین رائفل کے مونگیر میں برآمدگی کے بعد چوری کا خلاصہ ہوا تھا۔ اس معاملے میں مونگیرضلع کے مفصل تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
بین الاقوامی اسلحہ اسمگلروں کی شمولیت سامنے آنے پر اس کی جانچ سنہ 2018 میں این آئی اے نے اپنے ہاتھ میںلے لیا تھا۔
معاملے کی تفتیش این آئی اے کو سوپنے جانے کے بعد مقدمہ ایجنسی کی پٹنہ واقع خصوصی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔