پولیس نے بتایا کہ اقبال نگر کے رہنے والے عارف اے رحمان سید کو اس کا دوست سلمان موٹرسائکل پر بٹھاکر جم خانے کے بھٹہ علاقے میں لے گیا جہاں عارف کا سگا بھائی الطاف ،اپو سمیت پانچ دیگر افراد پہلے سے موجودتھے۔
سبھی نے مل کر عارف پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا اور سبھی فرار ہوگئے۔
شدید طورپر سے زخمی حالت میں عارف کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس معاملہ درج کرکے ملزمین کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔