چرائیڈو میں پیر کی دیررات ایک زور دار دھماکہ ہوگیا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ایک فٹ سے زیادہ کا گڈھا بن گیا۔
تاہم چرائیڈو کی پولیس نے واقعے میں کسی دہشت گردی کے زاویے سے انکار کیا ہے۔
چارائیڈو ایس پی آنند مشرا نے کہا ، " اُنہیں موقع واردات سے دھماکہ خیز مواد کا کوئی سراغ نہیں ملا اور تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اس جگہ کا استعمال بیٹری کے کچرے اور کچرا پھینکنے کے لئے کیا گیا تھا۔"
مشرا نے کہا ، "کچھ لوگوں نے شام کے وقت کچرے کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں یہ دھماکہ ہوسکتا ہے ،"
مشرا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مشرا کے مطابق ، دھماکے کی جگہ کے قریب سڑک کے کنارے بنی دو جھونپڑیوں اور دو عارضی دکانوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور فوج کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل ہونے والے اس دھماکے سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تاہم ، ابھی تک کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے دھماکے کے پیچھے ان کے کردار کا دعوی نہیں کیا ہے۔