آشیش بھارتی نے کہا کہ مختلف علاقوں سے فرار چل رہے 91 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان میں سے بیشتر ملزم سنگین معاملات میں ملوث رہے ہیں۔ اس دوران کئی تھانوں میں زیر التوا غیر ضمانتی وارنٹ کے 60 معاملوں کو نمٹایا گیا ہے۔ ساتھ ہی قرقی ضبطی کے پندرہ معاملات کو بھی پائے تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں 1227 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور گڑبڑی پائی جانے والی گاڑیوں سے جرمانے کے طور پر کل 26250 روپے کی رقم وصول کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس اہل کار نے چھاپے ماری کر کے کثیر مقدار میں غیر قانونی شراب بھی ضبط کیا ہے ۔