ETV Bharat / jagte-raho

آم توڑنے پر بزرگ شخص کا قتل - بیٹی نے آم توڑا باپ کا ہوا قتل

ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی میں ایک بوڑھے شخص کو پیٹ پیٹ کر مبینہ طور پر اس لیے ہلاک کر دیا گیا کہ اس کی بیٹی نے باغ سے آم توڑا تھا۔

آم توڑنے پر ایک بوڑھے شخص کا مبینہ قتل
آم توڑنے پر ایک بوڑھے شخص کا مبینہ قتل
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 8:54 PM IST

زخمی حالت میں بوڑھے شخص کو مقامی افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے اور کارروائی کرنے لگے۔

یہ واقعہ مغربی شریرا پولیس اسٹیشن کے علاقے گاؤں تکری ناگی کا ہے۔ جہاں تکری ناگی گاؤں کے رہائشی مان سنگھ کی بیٹی نے آم کے درخت کے نیچے سے آم توڑے تھے۔

جس پر آم کی حفاظت کرتے ہوئے گوروا گاؤں کے رہائشی پھول سنگھ اور اودئے سنگھ نے اس نوجوان خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی۔

لڑکی گھر پہنچی اور اس نے اپنے والد مانسنگھ سے شکایت کی۔ جب مانسنگھ پھول سنگھ اور ادئے سنگھ سے بات کرنے پہنچے تو ناراض پھول سنگھ اور ادے سنگھ نے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مان سنگھ پر حملہ کیا۔

جس کے بعد متعدد افراد نے مان سنگھ کی پٹائی کردی، یہاں تک وہ بری طرح زخمی ہوگئے۔

بچاؤ کے لئے آئے مانسنگھ کے بیٹے وپن پر بھی حملہ کیا گیا۔

لواحقین نے واقعے کی اطلاع 112 نمبر پر فون کر کے پولیس کو دی اور مانسنگھ کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ضلعی اسپتال میں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق گرفتاری جلد از جلد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.