ETV Bharat / jagte-raho

کیمور: بیس سال سے مفرور دادا گروہ کا سرگرم رکن گرفتار - اغوا کار داروگا لوہار کو گرفتار

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں آج پولیس نے اتر پردیش اور بہار سرحد سے بیس سال سے مفرور دادا گینگ کے ایک سرگرم ممبر اور اغوا کار لوہار کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے

بیس سال سے مفرور دادا گروہ کا سرگرم رکن گرفتار

author img

By

Published : Oct 10, 2020, 6:43 PM IST

کیمور پولیس نے آج پانچ ہزار رؤپئے کا انعامی بدمعاش اور دادا گینگ کا ایک رکن کو اترپردیش بہار سرحد سے گرفتار کیا ہے۔اس بدمعاش کی تلاش پولیس کو گزشتہ 20 سال سے تھی، جسے آج پولیس نے گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اطلاع کے مطابق گرفتار بدمعاش دروگا لوہار بھگوان پور تھانہ علاقہ کے بیلڈی گاؤں کا رہائشی ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دروگا لوہار کے بارے میں معلومات دیں۔

بیس سال سے مفرور دادا گروہ کا سرگرم رکن گرفتار

ایس پی نے بتایا کہ انتخابات کے پیش نظر نکسل اور فرار مجرموں کے خلاف چلائی جارہی خصوصی مہم کے دوران کیمور پولیس کو بری کامیابی ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ داروگا لوہار ایک نامی بدمعاش ہے یہ دادا گینگ کا سرگرام رکن ہے۔ہمیں 20 برسوں سے اس کی تلاش تھی۔بدنام زمانہ داروگا لوہار کو بھگوانپور پولیس اسٹیشن کی پولیس ٹیم نے راکیش کمار روشن کی سربراہی میں اترپردیش اور بہار کی سرحد سے گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس تصادم میں رامشیش کوئیری عرف دادا کی ہلاکت کے بعد موہن بند گروہ کا بادشاہ بن گیا ، جس کا مرکزی ممبر دروگا لوہار تھا۔ گینگ کے ممبروں کو بنیادی پیشہ لوٹ ،اغوا اور قتل تھا۔سنہ 1998 میں ضلع کے سونہن تھانہ علاقہ کے گاؤں دباؤلی میں مذکورہ گروہ نے ایک بڑی ڈکیتی واردات کو انجام دیا تھا۔ اسی سال میریاں گاؤں کےایک گھر میں ڈکیتی کے بعد پٹھان نامی شخص کو اغوا کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس گینگ نے سونہن تھانہ علاقہ کے سیجھوان گاؤں میں ایک مکان میں زبردست ڈکیتی کرکے مکان مالک کو ٹریکٹر کے ساتھ اغوا کر لیا تھا۔ جس کے بعد اغوا کی رقم کی وصولی کے لیے داروگا لوہار روہتاس گیا تھا، جہاں رہتاس ضلع کے اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ، ڈی این گوتم کے ساتھ تصادم ہوا تھا۔اسی وقت سے دراوگا لوہار فرار ہوگیا تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ گرفتار مجرم پر 14 اپریل 1998 کو ضلع سونہھن پولیس اسٹیشن میں ، 4 جون 1998 کو ڈکیتی اور 15 جون 1998 کو اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ مذکورہ مجرم پر پچھلے سال ہی پانچ ہزار روپے کا انعام اعلان کیا گیا تھا۔ مذکورہ مجرم کا معاون داون پور گاؤں کا نامی بدمعاش ہے، جو 39 مقدمات میں ملزم ہے ، جسے حالیہ قتل معاملے میں جیل بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.