ETV Bharat / jagte-raho

پولیس اسٹیشن سے اے کے 47 کی چوری - hyderabad crime

حیدرآباد میں پولیس اسٹیشن سے 2017 میں اے کے 47 کی چوری کے معاملہ میں پانچ پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

AK-47 stolen  form police station in  hyderabad
پولیس اسٹیشن سے اے کے 47 کی چوری
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 3:28 PM IST

یہ ملازمین پولیس تلنگانہ کے حسن آباد پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے تھے جب دو بندوقوں بشمول اے کے 47کی چوری کی واردات پیش آئی۔

یہ چوری 38سالہ چرواہے نے پولیس اسٹیشن سے مارچ2017میں کی تھی۔

اس واردات کے بعد اس کی جانچ کے احکام جاری کئے گئے تھے اور سال 2018میں ایک معاملہ درج کیاگیا تھاتاہم اس معاملہ کا علم اُس وقت ہوا جب اس چرواہے نے معمولی مسئلہ پر اپنے پڑوسی پر جاریہ سال17فروری کو اے کے 47 سے گولی چلادی۔

اس معاملہ کا علم ہوتے ہی اے سی پی سدی پیٹ سی ایچ رامیشور نے سدانند نامی اس چرواہے کو گرفتار کرلیا اور اس معاملہ کی جانچ کے احکام دیئے۔

انہوں نے اعلی عہدیداروں کو اس معاملہ کے سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کے بعد پانچ ملازمین پولیس بشمول حسن آباد کے سب انسپکٹر ایم سنجے کو معطل کردیاگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.