ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے عہدیدار پیر کے روز ممبئی کے ایک ریزورٹ گئے جہاں اداکار نے مبینہ طور پر کچھ مہینے گزارے تھے۔
حکام نے یہاں گیسٹ ہاؤس میں اداکار کے باورچی اور دوست سے پوچھ گچھ جاری رکھی۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ راجپوت اکاؤنٹنٹ رجت میواتی کو بھی پیر کے روز سی بی آئی نے سانتا کروز کے کلینہ میں واقع ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔
سی بی آئی عہدیداروں کی ایک ٹیم پیر کو اندھیری نواحی علاقے میں واٹرسٹون ریزورٹ پہنچی اور راجپوت کی موت کے سلسلے میں ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔
تفتیش کاروں کی ایک ٹیم اتوار کے روز بھی اس ریزورٹ میں گئی۔
تاہم ملازمین کی عدم موجودگی کے سبب ان سے پوچھ گچھ نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیے:سوشانت سنگھ کیس سی بی آئی کے سپرد، ادھیر چودھری کا اظہار تعجب
اس دوران رجت میواتی ، سدھارتھ پیٹانی اور بابرچی نیرج سنگھ سے پوچھ گچھ کی تھی۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جن کی عمر 34 برس تھی، وہ اپنے فلیٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ پائے گئے تھے۔