ETV Bharat / jagte-raho

گنٹور: قبائلی خاتون کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار - guntur murder news

پولیس نے ضعیف قبائلی خاتون کو اپنے ٹریکٹر کے ذریعہ روند کر ہلاک کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار
گرفتار
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 4:47 PM IST

یہ دل دہلادینے والا واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور سیواپورم تانڈہ میں پیش آیا۔

پولیس نے منگل کو اس ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کے رشتہ داروں اوراراکین خاندان نے نرساراو پیٹ کے سرکاری ہسپتال کے قریب منگل کی صبح احتجاج کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جس پرفوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سرینواس ریڈی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی جوڑاراماوت منترونائک اورمنتروبائی سیواپورم علاقہ میں اپنے کھیت میں کام کرتے تھے۔

اس جوڑے نے کاشت اور دیگر ضروریات کے لئے اپنے کھیت کو رہن رکھتے ہوئے 3.80لاکھ روپئے کی رقم بطورقرض ملزم سرینواس کے پاس سے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے:حیدرآباد کے نجی ہسپتال پر عدالت کی برہمی

ملزم اس رقم کی واپسی کے لئے اصرار کررہا تھا۔

اس نے قبل ازیں قرض کی رقم کی عدم ادائیگی پر اس کھیت پرقبضہ کرلینے کی بھی دھمکی دی تھی۔

اسی دوران ملزم سرینواس کل اُس وقت کھیت پہنچا جب اسے پتہ چلا کہ یہ جوڑا کھیت میں جارہا ہے۔

اس نے دونوں سے جھگڑا کیا اور قبائلی خاتون کو اپنے ٹریکٹر سے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

اس منظر کو دیکھ کر وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے آج ملزم کو گرفتارکرلیا۔ اس کو عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.