ETV Bharat / jagte-raho

آگرہ : سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک - سکندرا کے اسٹیشن انچارج اروند کمار

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ سے ایک دل دہلانے والی خبر سامنے آئی ہے، ایک تیز رفتار ٹرک نے فٹ پاتھ پر سو رہے 9 افراد کو کچل ڈالا۔

سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 3:19 PM IST

جائے واردات پر 5 افراد کی موت ہوگئی، جب کہ ایک ہسپتال میں فوت ہوگیا ۔وہیں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہے ، جن کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔ جب کہ دو افراد ان میں بچ گئے۔یہ واقع آگرہ کے مین پوری علاقے کا ہے۔

ایک ٹرک مین پوری سے گروگرام جا رہی تھی۔ ٹرک سوتے ہوئے افراد کو کچل کر بھاگ گیا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی افراد نے پولیس اہلکار کو اس کی اطلاع دی۔پولیس تھوڑی دیر میں جائے واردات پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی۔

سکندرا کے اسٹیشن انچارج اروند کمار نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ایس این میڈیکل بھیج دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد یومیہ مزدوری کرتے تھے۔

ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ حادثے کے بعد بھاگ رہے ٹرک ڈرائیور منیش اور اس کے ساتھی چنٹو کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.