سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر شری پتی مشر نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی شام سلیم پور کے تھانہ انچارج ارون کمار موریہ پولیس کے ساتھ ہریا تراہے پر چیکنگ کرر ہے تھے۔ اس درمیان ایک منی ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ پولیس کو دیکھ کر ڈرائیور گاڑی کو بھگانے لگا۔ یہ دیکھ پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے گنڈک ندی پل کے نزدیک اسے روک لیا۔ تلاشی لینے پر پولیس کو گاڑی سے 650 پیٹی شراب برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع سے ہاپوڑ باشندہ کامل اور چھوٹے کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سے بنکٹا کے تھانہ انچارج برجیش کمار سنگھ نے پولیس کے ساتھ چیکنگ میں ایک چیپ سے 324 پیٹی شراب برآمد کی ہے۔
موقع سے گورکھپور باشندہ سورج شاہنی او ردیوریا باشندہ دھرم پرکاش چوبے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد آج جیل بھیج دیا گیا۔