ETV Bharat / jagte-raho

دوہرے قتل کا معاملہ، تین گرفتار

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 4:55 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:44 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور کے نندگنج علاقے میں گذشتہ نو فروری کو دو سگے بھائیوں کے قتل کا معاملہ حل کرتے ہوئے پولیس نے آج تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

دوہرے قتل کا معاملہ، تین گرفتار
دوہرے قتل کا معاملہ، تین گرفتار

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش سنگھ نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ گذشتہ نو فروری کو نندگنج علاقہ کے وجے اور اس کا بھائی پردیمن دوکان بند کر کے گھر جارہے تھے۔ انہیں راستے میں روک کر کچھ لوگوں نے وجے پر گولی چلا دی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے پردیمن کو بھی گولی ماردی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سگے بھائیوں کے قتل کے معاملے میں پرانے کباڑی بازار سے کنہیا عرف کھلی، پیوش بند اور اشونی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ قتل میں استعمال کی گئی پستول کو بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پوچھ گچھ میں ملزم کنہا نے بتایا کہ اس کی اور متوفی وجے کے درمیان گذشتہ سال امبیڈکر جینتی میں ڈانس کے دوران ہوئے تنازع میں مارپیٹ ہو گئی تھی۔ کنہیا عرف کھلی بند نے متوفی کی گمٹی جلا دی تھی۔

پنچایت کی جانب سے وجے کو نقصان کی تلافی کے لئے 65 ہزار روپئے دلوائے گئے تھے۔ پوچھ گچھ میں کنہا نے بتایا کہ اس کے باوجود وجے نے اسے کسی فرضی مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی۔بدلہ لینے کے لئے اشونی اور پیوش بھی ساتھ میں لے کر واردات کو انجام دیا۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے قتل کے اس معاملے کو حل کرنے والی پولیس ٹیم کو 25 ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.