پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سابق رکن اسمبلی مسافر پاسوان کا ملازم مکیش کمار روپے لیکر بائک سے موتی ہاری جارہا تھا۔
دریں اثنا شہباز پور گاﺅں کے نزدیک راگھو پور چوک پر قبل سے گھات لگائے بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر اسے روک لیا۔
اس کے بعد بدمعاش ملازم کے پاس سے تھیلے میں رکھے 26 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے:بھار: ٹرانسپورٹیشن سہولیات کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سنیئر افسران موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔