ETV Bharat / international

Zelenskyy strips citizenship زیلنسکی نے کئی سابق یوکرائنی سیاست دانوں کی شہریت چھین لی - روس یوکرین جنگ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کل رات ایک ویڈیو خطاب میں کہاکہ "آج میں نے اپنے ملک کو جارحیت پسندوں سے بچانے کے لیے ایک اور قدم اٹھانے کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔"

زیلنسکی
زیلنسکی
author img

By

Published : Feb 5, 2023, 8:13 PM IST

کیف، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کو روس نواز اثر و رسوخ سے نجات دلانے کے لیے کئی سابق بااثر سیاست دانوں کی شہریت چھین لی ہے۔رپورٹ کے مطابق کئی رہنما دوہری شہریت کے حامل تھے۔یوکرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس فہرست میں وکٹر یانوکووچ کے دفتر سے تعلق رکھنے والے کئی سرکردہ سیاست دان شامل ہیں، جنہوں نے 2010 سے 2014 تک یوکرین کے روس نواز صدر کے طور پر کام کیاتھا، جب تک کہ انہیں عہدے سے نہیں ہٹا دیا گیا۔

آر بی سی-یوکرائن کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اس فہرست میں سابق وزیر تعلیم اور سائنس دیمیٹرو تباچنک، سابق نائب وزیر اعظم اور یانوکووچ انتظامیہ کے سربراہ آندرے کلیوئیف اور سابق وزیر داخلہ ویتالی زخارچینکو شامل ہیں۔

گزشتہ سال فروری میں روسی حملے کے بعد سے یوکرین نے متعدد افراد کی شہریت چھین لی ہے اور سینکڑوں روسی اور بیلاروسی افراد اور فرموں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Anti Israel Resolution یوکرین نے اسرائیل کی تجویز کو مسترد کیا

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.