ETV Bharat / international

Zelensky Iftar with Muslim Soldiers یوکرینی صدر زیلینسکی کی مسلمان فوجیوں کی افطار میں شرکت - زیلینسکی کی مسلمان فوجیوں کی افطار میں شرکت

یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار میں شرکت کی۔ زیلنسکی نے اس دوران مسلم برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کرنا احترام کی سالانہ روایت بن جائے گا۔

Zelensky honors Muslim tradition by participating in first official iftar
یوکرینی صدر زیلینسکی کی مسلمان فوجیوں کی افطار میں شرکت
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 5:58 PM IST

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مسلمان فوجیوں کے ساتھ افطار کرنا سالانہ احترام کی نئی روایت بن جائے گی۔ دراصل زیلنسکی نے 7 اپریل کو اعلان کیا تھا کہ یوکرین رمضان کے دوران سرکاری افطار کی میزبانی کی ایک نئی روایت شروع کرنے جا رہا ہے۔ زیلنسکی نے اس کا اعلان اس وقت کیا جب انہوں نے 7 اپریل کو کیف کے وسط میں واقع ایک مسجد کے باہر مسلمان خدمت گزاروں کی مجلس کے ساتھ پہلی افطار میں شرکت کی، جس دوران انہوں نے یوکرین کے دفاع کے لیے مسلمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Zelensky honors Muslim tradition by participating in first official iftar
یوکرینی صدر زیلینسکی کی مسلمان فوجیوں کی افطار میں شرکت

ولادومیر زیلنسکی عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مہینہ یوکرین میں ہر جگہ قابل احترام تھا، یہاں تک کہ جنگی حالات میں فرنٹ لائن پر بھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یوکرین ہر فرد اور ہر کمیونٹی کی قدر کرتا ہے۔ تنوع یوکرین کے کردار کا اہم حصہ ہے۔ جنگ کے دکھ اور درد کے باوجود، مقدس رمضان آپ کے لیے روشن ہو! دعا ہے کہ افطار دنیا کے ہر فرد کے لیے، مسلم کمیونٹی میں جو جہاں بھی ہو امن لائے۔ عالمی مسلم برادری ہمیشہ یوکرین پر، ہمارے احترام اور یکجہتی پر بھروسہ کر سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فروری 2022 میں ماسکو کے کیف پر بلا اشتعال حملے کے بعد سے آج تک یوکرین اور روس کے خلاف جنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.