ETV Bharat / international

SCO Presidency روس اور چین نے بھارت کو اگلے سال ایس سی او کی صدارت کیلئے مبارکباد دی

چینی اور روسی صدور نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران، اگلے سال 2023 میں ایس سی او کی صدارت کے لیے بھارت کو مبارکباد دی اور اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ ازبکستان ایس سی او 2022 کا موجودہ سربراہ ہے جب کہ ایس سی او کا اگلا سربراہ بھارت ہوگا۔ SCO Presidency

Xi Jinping, Putin congratulates India on SCO presidency next year
روس اور چین نے بھارت کو اگلے سال ایس سی او کی صدارت کے لیے مبارکباد دیا
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 7:03 PM IST

ازبکستان: سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران، چینی صدر شی جن پنگ نے اگلے سال 2023 میں ایس سی او کی صدارت کے لیے بھارت کو مبارکباد دیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے سربراہی اجلاس کے دوران ایک بیان میں کہا کہ میں اگلے سال ایس سی او کی میزبانی پر بھارت کو مبارکباد دیتا ہوں اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے لیے اپنے تعاون کا بھی اعلان کیا۔ دریں اثنا روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی بھارت کو اگلے سال صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔SCO Presidency

قابل ذکر ہے کہ ازبکستان ایس سی او 2022 کا موجودہ سربراہ ہے جبکہ ایس سی او کا اگلا سربراہ بھارت ہوگا۔ ایس سی او میں اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قزاقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان)، چار مبصر ریاستیں (افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا) جو مکمل رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور چھ ڈائیلاگ پارٹنرز (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی) پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi at SCO summit عالمی سپلائی چین وبا اور یوکرین تنازع سے متاثر ہوئی، مودی

1996 میں تشکیل پانے والا شنگھائی فائیو 2001 میں ازبکستان کی شمولیت کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) بن گیا۔ 2017 میں ہندوستان اور پاکستان کے گروپنگ میں داخل ہونے اور 2021 میں تہران کو مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے ساتھ، SCO سب سے بڑی کثیر الجہتی تنظیموں میں سے ایک بن گیا، جس کا عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد اور دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.