ETV Bharat / international

Solidarity with Turkiye after Earthquakes ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور اظہار یکجہتی

ترکیہ اور شام میں پیر کے روز آنے والے مہلک زلزلے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (AFAD) کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد کم از کم 1,541 ہو گئی ہے جبکہ 9,733 دیگر زخمی ہوئے اور 3,471 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ جبکہ شام میں 810 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

World in solidarity with Turkiye after powerful earthquakes
ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات اور اظہار یکجہتی
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 10:57 PM IST

انقرہ: آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے قاہرامان مراش کی تحصیل پازارجیک اور مجموعی طور پر 10 شہروں کو متاثر کرنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ آذربائیجانی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علی یف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "قاہرامان ماراش میں آنے والے زلزلے کہ جس کے اثرات برادر ملک ترکیہ کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے، کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان کی خبروں نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔ اس مشکل وقت میں ہم ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں، ہم آپ سے، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور اعزہ و اقارب اور برادر ترک عوام سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے لیے دعا گو ہیں۔ آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسان نوف نے بھی وزیرِ دفاع خلوصی آقار کو زلزلے میں اموات پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے بھی کہا کہ قبرصی ترک عوام ترکیہ کے درد میں برابر کے شریک ہیں، ہماری دعا ہے کہ اس قدرتی آفت میں جانی نقصان کم سے کم ہو۔ ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ تعاون کی حالت میں ہونے کا اظہار کرنے والے تاتار نے کہا، "میں اپنی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے شہریوں کی طرف سے انتہائی دکھ و درد اور افسوس کے ساتھ پیغام دیتا ہوں کہ اللہ کریم ہم سب پر رحم کرے اور زخمیوں کو فی الفور صحت یاب فرمائے۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ " ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقوں کو متاثر کرنےو الے اس شدید زلزلے کی اطلاع نے ہمیں گہرا دکھ پہنچایا ہے۔ جانی و مالی نقصان کی بنا پر میں برادرم صدر رجب طیب اردوغان اور برادر ترک عوام سے دل کی گہرائیوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی جانب اپنا امدادی ہاتھ بڑھایا ہے، پاکستان بھی اس مشکل وقت میں ہر ممکنہ امداد فراہم کرے گا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی حالت میں ہے اور اسلام آباد امدادی امور میں ممکنہ حد تک ہاتھ بٹائے گا۔

قازقستان کے صدر قاسم جومرت توکایف نے بھی صدر اردوغان کو زلزلے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔ توکایف نے کہا کہ قازقستان ترکیہ کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے بھی زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے صدر اردوغان کو ایک ٹیلی گراف بھیجا ہے۔ پوتن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "آپ کے ملک میں زلزلے سے بھاری جانی نقصان اور وسیع پیمانے کی تباہ کاریوں کی بنا پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔ میں آپ سے مرنے والوں کے لواحقین اور رشتہ داروں تک اپنے دکھ اور حمایت کا اظہار کرتا ہوں، اور آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ہم اس سلسلے میں ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

Earthquake in Turkey, Syria ترکیہ و شام میں شدید زلزلے، ہلاکتوں کی تعداد تئیس سو تک پہنچ گئی

Major Earthquakes in Turkey ترکیہ کی بین الاقوامی برادری سے ہنگامی امداد کی اپیل، عالمی رہنماؤں کا ردعمل

Most Devastating Earthquakes in Turkey ترکیہ کو 1999 کے بعد سب سے زیادہ مہلک زلزلے کا سامنا

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​بھی زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، ترکیہ کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت، زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی دعا اور ترکیہ و شام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ، ہنگری کے صدر کاتالین نوواک، کرغزستان کے صدر صدر جاپاروف، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، گیمبیا کے صدر آداما بارو، ایتھوپیا کی وزارت خارجہ، صومالیہ کے وزیر دفاع عبدالقادر محمد نور، کونسل آف یورپ کی سیکرٹری جنرل ماریجا پیکی نووک بورک سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بلسٹروم، لاٹویا کے وزیر خارجہ ایڈگرس رنکیوکس، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی، اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی، ڈچ وزیر خارجہ مارک روٹ، ڈچ وزیر خارجہ ووپک ہوکسٹرا اور جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک، سعودی عرب کی وزارت خارجہ، لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ، لیبیا کے وزیر خارجہ نیکلا مینگوش، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، اردنی وزارت خارجہ اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کیانی نے بھی سوشل میڈیا پر تعزیت کے پیغامات جاری کیے ہیں، جس میں زلزلے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ اور ان کے اعزہ و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے اور ترکیہ کی مدد کے لیے تیار ہونے کا کہا ہے۔

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور یورپی یونین کمیشن کے صدر ارسلا وان دیر لیین نے ترکیہ کے ہمراہ ہونے اور زلزلے کی تباہ کاریوں کے خلاف مدد کے لیے تیار ہونے کا کہا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے یورپ کے ڈائریکٹر ہنس کلوگ نے ​​بھی ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں ترکیہ اورشام میں آنے والے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کلوگ نے ​​کہا ہے، "ڈبلیو ایچ او یورپ بھی اس المناک واقع کے برخلاف وزارت صحت اور وزیر صحت فخرالدین قوجا سے تعاون کا عہد کیا ہے۔" (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.