ETV Bharat / international

Who is Rishi Sunak: برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ - برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفیٰ کے بعد بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ سونک برطانیہ کے 57ویں وزیراعظم ہونگے۔ رشی سونک کو سو سے زائد رکن پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوئی جب کہ ان کی حریف پینی مورڈونٹ نے کم حمایت ملنے پر اپنا نام واپس لے لیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ پہلے ایسے بھارتی نژاد رہنما بن گئے ہیں جن کو برطانیہ کے اعلیٰ عہدے پر پہنچنے کا یہ اعزاز حاصل ہوا۔ Who is Rishi Sunak

UK PM Rishi Sunak
بھارتی نژاد رشی سونک
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 7:45 PM IST

Updated : Oct 24, 2022, 8:32 PM IST

حیدرآباد: بھارتی نژاد برطانوی رہنما رشی سونک Rishi Sunak بھارتی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کے داماد ہیں۔ رشی کو بھارت نواز لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 42 سالہ رشی سونک کو بورس جانسن نے فروری 2020 میں اپنی حکومت میں جگہ دی تھی اور انہیں مالیاتی محکمے کی ذمہ داری سونپی تھی۔Who is Rishi Sunak

رشی کے والدین بھارتی نژاد ہیں۔ وہ 1960 کی دہائی میں برطانیہ ہجرت کر گئے۔ رشی 1980 میں ساوتھمپٹن، برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ اس کے تین بہن بھائی ہیں۔ رشی اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ رشی نے برطانیہ کے ونچسٹر کالج سے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔

UK PM Rishi Sunak with family
بھارتی نژاد رشی سونک اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ

جب وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے تو ان کی ملاقات اکشتا مورتی سے ہوئی۔ اکشتا مورتی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کی بیٹی ہے۔ یہ ملاقات رشتے میں بدل گئی اور پھر دونوں کی شادی ہو گئی۔ ان کی دو بیٹیاں کرشنا اور انوشکا ہیں۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد، رشی نے گولڈمین سیکس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، بعد میں وہ ہیج اینڈ فرمز کا پارٹنر بن گئے۔ رشی نے ایک بلین پاؤنڈ کی عالمی سرمایہ کاری کمپنی کی بنیاد رکھی۔ ان کی کمپنی چھوٹے کاروباروں کی سرمایہ کاری میں مدد کرتی تھی۔ اس کے بعد وہ سیاست میں آگئے۔

Rishi Sunak with his wife Akshat Murti
رشی سونک اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ

رشی 2015 میں کنزرویٹو پارٹی سے ایم پی بنے تھے۔ وہ رچمنڈ سے منتخب ہوئے۔ رچمنڈ یارک شائر میں واقع ہے۔ انہوں نے بریگزٹ کی حمایت کی۔ اس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ انہیں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی کابینہ میں جونیئر منسٹر کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ رشی فٹ بال اور کرکٹ کے شوقین ہیں۔ وہ لوگوں میں دیشی رشی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ رشی کو بورس جانسن کا حامی سمجھا جاتا تھا کیونکہ وہ حکومت کی جانب سے اکثر پریس بریفنگ کا چہرہ ہوا کرتے تھے لیکن بعد میں دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے۔

Last Updated : Oct 24, 2022, 8:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.