ETV Bharat / international

Israel Hamas war اب آپ کی انسانیت کہاں گئی؟ غزہ کے معاملے پر الہان عمرکا امریکی صدر سے سوال - اسرائیل حماس جنگ

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر نے اسرائیل حماس جنگ میں امریکی صدر جوبائیڈن کی حکمت عملی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی انسانیت کہاں ہے؟ آپ کیسے ایک ہی جانب کا ظلم دیکھ کر اسے غلط کہہ سکتے ہیں؟ آپ کیسے لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر اپنی دوستیاں برقرار رکھ سکتے ہیں؟

Ilhan Omar questions to US President on issue of Gaza
غزہ کے معاملے پر الہان عمرکا امریکی صدر سے سوال
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 24, 2023, 9:57 PM IST

واشنگٹن: غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور پھر اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت پر مسلم امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی انسانی ہمدردی پر سوال اٹھا دیا۔ واشنگٹن میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران الہان عمر نے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکمت عملی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ حماس اور اسرائیل میں جاری جنگ پر آپ کی انسانیت کہاں ہے؟ آپ کیسے ایک ہی جانب کا ظلم دیکھ کر اسے غلط کہہ سکتے ہیں؟ آپ کیسے لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر اپنی دوستیاں برقرار رکھ سکتے ہیں؟

دوران خطاب الہان عمر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے حالیہ 10 دنوں میں غزہ پر اتنی بمباری کی ہے جتنی امریکہ نے پورے ایک سال میں افغانستان میں کی تھی، اب آپ کی لوگوں کیلئے ہمدردی کہاں گئی؟ اب آپ کی انسانیت کہاں گئی؟ مسلم امریکی رکن کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا صدر ہے جو یرغمالیوں کو رہا کرنے کی بات کر رہا ہے، جو امریکی شہریوں کو اسرائیل سے نکالنے کی بات کر رہا ہے لیکن خود کو یہ کہنے پر آمادہ نہیں کرسکا کہ میں ان سیکڑوں، ہزاروں امریکیوں کو بچانے کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں جو غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل آٹھ اکتوبر کے ایک ٹویٹ میں الہان عمر نے اسرائیل میں بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نہتے لوگوں کے خلاف حماس کی ہولناک کارروائیوں کی مذمت کی تھیں اور کہا تھا کہ اس طرح کا خوفناک تشدد صرف تباہی لاتا ہے جس کو ہم نے دیکھا ہے اور ہم اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہمیں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے، میں پورے مشرق وسطیٰ میں امن اور انصاف کی وکالت کرتی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 704 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جس سے غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5,791 تک پہنچ گئی، جس میں 2,360 بچے1,292 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 16,297 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.