ETV Bharat / international

Western Sanctions Against Putin: 'یوکرین کے معاملے میں پوتن کے خلاف مغربی پابندیاں غیر منصفانہ'

روسی صدارتی دفتر کریملن Kremlin spokesman Dmitry Peskov نے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران پر صدر ولادیمیر پوتن پر مغربی پابندیاں غیر منصفانہ اور ناقابل Western Sanctions On President Vladimir Putin فہم ہیں۔

Kremlin Spokesman On Western Sanctions Against Putin: 'یوکرین کے معاملے میں پوتن کے خلاف مغربی پابندیاں غیر منصفانہ'

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 10:46 PM IST

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اتوار کے روز کہا کہ سچ پوچھیں تو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ کسی ملک کے سربراہ پر پابندی لگ جائے گی۔ ایسا نہیں ہوتا۔ یہ سمجھ کی حد سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب کوئی بھی احمقانہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ، یورپی یونین اور کناڈا کی جانب سے پابندی کا شکار پیسکوف نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچوں کے نام بلیک لسٹ میں پا کر حیران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کاسموپولیٹنزم ہماری روایات اور اقدار سے زیادہ مطابقت نہیں رکھتا۔ Kremlin Spokesman On Western Sanctions Against Putin

یہ بھی پڑھیں: 'US President Joe Biden calls Vladimir Putin a 'butcher:امریکی صدر نے روس کے صدر کو قصائی قرار دے دیا

پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ مغربی پابندیوں کی پالیسی کی وجہ سے ممالک کی ایک بڑی تعداد قومی کرنسیوں میں باہمی تبادلے کے آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ڈالر اور یورو کے بارے میں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی ہے، جو ہمیشہ تمام بین الاقوامی تبادلوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بیشتر ممالک ڈالر اور یورو کی ساکھ پر شک کر رہے ہیں اور قومی کرنسیوں میں باہمی تبادلے کا متبادل تیار کرنے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ اس عمل کو روکا نہیں جا سکتا، یہ بڑھتا رہے گا۔ پیسکوف نے کہا کہ طویل مدت میں عالمی معیشت مانیٹری مینجمنٹ کے ایک نئے نظام کی طرف چلی جائے گی، جو بریٹن ووڈس سے الگ ہوگی۔ (یو این آئی) Kremlin Spokesman On Western Sanctions Against Putin

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.