ETV Bharat / international

UN on Russia Ukraine Grain Deal ہم روسی اور یوکرینی اناج کی ترسیل کے لیے ہر ممکنہ راہیں تلاش کرتے رہیں گے: اقوام متحدہ - russia ukraine war

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد مختلف اقدامات سامنے آئے ہیں اور فریقین کو محفوظ اور عملی طریقوں کا تعین کرنے کے لیے یکجا ہونا کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 11:00 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین اور روس کے اناج کی ترسیل کے لیے ہم ہر ممکنہ حل کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کی جانب سے بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد مختلف اقدامات سامنے آئے ہیں اور فریقین کو محفوظ اور عملی طریقوں کا تعین کرنے کے لیے یکجا ہونا کی ضرورت ہے۔

دوجارچ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ روس کی طرف سے مذکورہ معاہدے کو کالعدم قرار دینے کے لیے روانہ کردہ خط میں بحیرہ اسود میں سیر و سفر کی ضمانت کو بھی ختم کرنے کا واضح طور پر اظہار کیا ہے۔ عالمی منڈی میں یوکرینی اور روسی اناج کے مثبت اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کی طرف اشارہ کرنے والے دوجارچ نے کہا " کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوکرینی اور روسی اناج کی برآمدات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن طریقے کی تلاش جاری رکھیں گے۔ وہ اس معاملے میں پر عزم ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

باور رہے کہ خوراک کی عالمی قیمتوں پر یوکرین پر روس کے حملے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے، اقوام متحدہ، روس، ترکیہ اور یوکرین نے 22 جولائی 2022 کو استنبول میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے مدت پوری ہونے والے اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "یہ معاہدہ عملی طور پر ختم ہو گیا ہے، روک دیا گیا ہے۔ روس کی متعلقہ شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں یہ معاہدہ فوری طور پر بحال کر دیا جائیگا۔ معاہدے کے روس سے متعلق اقدام کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.