سری لنکا کے نئے مقررہ کردہ وزیراعظم اور یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (یو این پی) کے لیڈر رانل وکرم سنگھ نے جمعہ کو وزیراعظم کے دفتر میں چارج سنبھال لیا پہلے بھی پانچ بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے مسٹر وکرم سنگھے نے سری لنکا کی قیادت کرنے کے لئے جمعرات کو چھٹی بار عہدہ کا حلف لیا۔ Ranil Wickremesinghe Sworn in as New Prime Minister of Sri Lanka
اس وقت سری لنکا ایک بے مثال اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا کررہا ہے اخبار ڈیلی مرر نے اطلاع دی کہ مسٹر وکرم سنگھے نے آج صبح وزیراعظم کے دفتر میں چار ج سنبھال لیا۔ و صدر گوتبایا راج پکشے کے بھائی مہندر راج پکشے کے نو مئی کو عہدہ سے ہٹنے کے بعد وزیراعظم کی کرسی خالی ہوگئی تھی۔
مسٹر وکرم سنگھے نے 1993 سے 1994، 2001 سے 2004، 2015 سے 2015(سو دن)، 2015 سے 2018 اور 2018 سے 2019 تک سری لنکا کے وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1994 سے یو این پی کے لیڈر ہیں اور 1994 سے 2001 اور 2004 سے 2015 تک اپوزیشن کے لیڈر رہے۔
یو این آئی