ETV Bharat / international

Hurricane Ian سمندری طوفان ایان سے کیوبا کی کشتی غرقاب، 20 تارکین وطن لاپتہ - vessel sinks off Florida

یو ایس بارڈر پٹرول نے بدھ کے روز کہا کہ کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ڈوب گئی جس کے بعد بیس افراد لاپتہ ہو گئے۔ Hurricane Ian

vessel sinks off Florida amid hurricane Ian
سمندری طوفان ایان سے کیوبا کی کشتی غرقاب، 20 تارکین وطن لاپتہ
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 9:35 PM IST

فلوریڈا: کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی خوف ناک سمندری طوفان ایان کی زد میں آ کر ڈوب گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ایان کی وجہ سے فلوریڈا کے قریب کیوبا کے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 20 افراد لا پتہ ہو گئے ہیں۔ یو ایس بارڈر پٹرول نے بدھ کے روز کہا کہ کیوبا کے تارکین وطن کی ایک کشتی سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ڈوبنے کے بعد فلوریڈا کے ساحل سے بیس افراد لاپتا ہو گئے۔Hurricane Ian

حکام نے ٹویٹر پر بتایا کہ بارڈر پٹرول ایجنٹوں کو فلوریڈا کے جزیرہ اسٹاک کی طرف جانے والے تارکین وطن کی کشتی کی خبر ملی تھی، جس پر امریکی کوسٹ گارڈ نے 23 لاپتا افراد کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، جن میں سے تین افراد مل گئے، جن کی حالت خراب ہو گئی تھی۔کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی خراب موسم کے باعث الٹ گئی تھی اور کچھ افراد نے تیر کر ساحل پر پہنچ کر جان بچائی۔

یہ بھی پڑھیں: Hurricane Ian in Florida امریکا میں سمندری طوفان ایان سے تباہی

یاد رہے کہ منگل کے روز ایان سمندری طوفان نے کیوبا میں تباہی پھیلا دی ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، جزیرے کے مغربی سرے کو تیز ہواؤں اور سیلاب نے تباہ کر دیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.