ETV Bharat / international

Uzbekistan SCO Summit ازبکستان میں بھارتی کمیونٹی کی طرف سے پی ایم مودی کو تحفہ - ازبک وال قالین

تاشقند میں انڈیا کلب کے صدر اشوک کمار تیواری نے کہا کہ اس تنظیم سے وابستہ تمام ممبران وزیراعظم کی آمد سے خوش ہیں۔ یہاں بھارتی برادری نے ان کے اعزاز میں ایک تحفہ تیار کیا ہے۔ ازبکستان کی دستکاری دنیا بھر میں بہت مشہور ہے اور اسی لیے یہاں کے کاریگروں کی مدد سے ہم نے ازبک وال قالین پر پی ایم مودی کی تصویر بنائی ہے، جو ہم انھیں تحفے میں پیش کریں گے۔ ہم ان سے ذاتی طور پر ملنے کے منتظر ہیں۔ Indian community in Uzbekistan

Indian community in Uzbekistan sends gift for PM Modi
ازبکستان میں بھارتی کمیونٹی کی طرف سے پی ایم مودی کو تحفہ
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 9:50 PM IST

تاشقند: وزیراعظم نریندر مودی کے ازبکستان دورہ سے عین قبل بھارتی کمیونٹی کے لوگوں نے وزیراعظم کے لیے تحفہ بھیجا ہے۔ پی ایم مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ ہوچکے ہیں۔ تحفے میں بھارتی کمیونٹی نے ازبک وال قالین Uzbek wall carpet بھیجا ہے، جس پر پی ایم مودی کی تصویر چھپی ہوئی ہے۔ وزیراعظم مودی کی تصویر کے ساتھ پینٹ ایک قالین ازبکستان میں بھارتی سفیر کے حوالے کیا گیا۔ انڈیا کلب نے ایک خط میں کہا، آج ازبکستان میں رہنے والے 1800 بھارتیوں کی جانب سے، انڈیا کلب تاشقند نے بطور اعزاز ازبک وال قالین پر آپ کی تصویر پینٹ کی ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ چھوٹا سا تحفہ ہماری جانب سے قبول کریں۔'Indian community in Uzbekistan

انڈیا کلب کے صدر اشوک کمار تیواری نے کہا، 'اس تنظیم سے وابستہ تمام ممبران وزیراعظم کی آمد سے خوش ہیں۔ یہ ان کا تیسرا دورہ ہے، جو بھارت اور ازبکستان کے درمیان اچھے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں بھارتی برادری نے ان کے لیے اعزاز کے طور پر یہ تحفہ تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا، 'ازبکستان کے دستکاری دنیا بھر میں بہت مشہور ہیں، اور اسی لیے یہاں کے کاریگروں کی مدد سے ہم نے ازبک وال قالین پر پی ایم مودی کی تصویر بنائی ہے، جو ہم انھیں تحفے میں دیں گے۔ ہم ان سے ذاتی طور پر ملنے کے منتظر ہیں۔Uzbekistan SCO Summit

یہ بھی پڑھیں:

Uzbekistan SCO Summit ایس سی او سربراہی اجلاس آج سے شروع، سربراہان کے درمیان دوطرفہ ملاقاتیں متوقع

SCO summit in Samarkand نریندر مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

SCO Summit in Samarkand جن پنگ اور پوتن میٹنگ میں یوکرین پر بات چیت کریں گے، کریملن

تیواری نے وزیر اعظم کو اپنے خط میں کہا کہ 10 سال قبل تاشقند میں انڈیا کلب تاشقند نے ازبکستان میں رہنے والے بھارتیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کلب تاشقند نے ہندوستانی سفارتخانے کی مدد سے کووڈ کے دوران ہندوستان کے لوگوں کو بڑی مقدار میں امدادی سامان پہنچایا تھا۔ انڈیا کلب تاشقند نے ازبکستان اور بھارت کے لیے ایسے بہت سے نیک کام کیے ہیں، جن سے بھارت اور ازبکستان کی دوستی مضبوط ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کووڈ 19 وبائی امراض کے دو سال بعد سمرقند، ازبکستان میں ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ یہ ایس سی او کا 22 واں سربراہی اجلاس ہے۔ وہ جمعہ کے روز سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.