ETV Bharat / international

Russia Ukraine Conflict: روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے کوئی آثار نہیں، یو این - russia ukraine Grain Exports Deal

اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ Russia Ukraine Conflict کے درمیان ترکی میں اناج برآمدات کے معاہدے Grain Exports Deal کے باوجود اس جنگ کے خاتمے کے آثار نہیں دکھ رہے ہیں۔

UN political affairs chief
اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ جنرل روزمیری ڈی کارلو
author img

By

Published : Jul 31, 2022, 5:20 PM IST

اقوام متحدہ کی سیاسی اور امن سازی کے لیے انڈر سیکریٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ اناج کی برآمدات کے لیے حوصلہ افزا معاہدے Grain Exports Deal کے باوجود روس اور یوکرین تنازعہ Russia Ukraine Conflict ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے سربراہ نے سفیروں کو بریفنگ دی اور تنازعات میں بحیرہ اسود کے ذریعے اناج کی برآمدات کو محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کرنے کے ایک حالیہ معاہدے کی طرف اشارہ بھی کیا، حالانکہ انھوں نے یہ بات بھی تسلیم کیا کہ امن کا امکان نہیں ہے۔

ڈی کارلو نے کہا، "اناج کا معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ فریقین کے درمیان انسانی مصائب کو کم کرنے کے لیے مذاکرات ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس معاہدے کے نفاذ کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے، جس پر گزشتہ ہفتے ترکی میں دستخط کیے گئے تھے۔ تصادم کے اثرات عالمی سطح پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں لیکن لڑائی طویل عرصے تک جاری رہے گی۔"

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Grain Deal: روس یوکرین کے مابین اناج معاہدے کے بعد یوکرین کے مرکزی بندرگاہ پر حملہ

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ "ہمیں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی بحالی کی طرف تبدیلی کے امکانات کی کمی پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طرف سے اشتعال انگیز بیان بازیاں، بشمول تنازعہ کو جغرافیائی طور پر بڑھانا یا یوکرین کی ریاستی حیثیت سے انکار، استنبول میں دکھائے جانے والے تعمیری جذبے اور معاہدے کے مطابق نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.