واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے اگلے ہفتے جرمنی میں یوکرین پر ہونے والے دفاعی مذاکرات Ukraine talks میں شرکت کے لیے تقریباً 40 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ 20 سے زیادہ ممالک نے پہلے ہی شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "تقریباً 40 ممالک کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ 20 سے زیادہ مدعو ممالک نے آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اس لیے ہم اس اجلاس کا اہتمام کر رہے ہیں۔" کربی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن 26 اپریل کو جرمنی میں یوکرین کے دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس کے لیے اپنے متعدد ہم منصبوں کی میزبانی کریں گے۔