ETV Bharat / international

Putin Wagner dispute ویگنر کی بغاوت سے پوتن کی حکومت میں دراڑیں واضح ہوئیں، اینٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ویگنر گروپ کی بغاوت کی کوشش کے بعد اہم بیان دیا ہے۔ بلنکن نے کہا کہ اس تنازع نے ولادیمیر پوتن کی حکومت میں حقیقی دراڑ کو بے نقاب کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:01 PM IST

واشنگٹن ڈی سی: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اتوار کے روز کہا کہ روسی صدر اور ویگنر گروپ کے درمیان تنازع نے ولادیمیر پوتن کی حکومت میں حقیقی دراڑ کو بے نقاب کر دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ یوگینی پریگوژن اپنا منصوبہ منسوخ کر دے گا۔ اس پر بلنکن نے کہا کہ میں نہیں جانتا لیکن مجھے یقین ہے کہ پوتن اور ویگنر کے درمیان جو کچھ ہوا ہے، وہ آنے والے دنوں میں سامنے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ درحقیقت یہ روسی کا اندرونی معاملہ ہے جس پر پوری دنیا کی نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران روس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دیکھی ہے جس کی وجہ سے ایسا ہوا ہے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو تین دنوں میں جو کچھ بھی ہوا ہے، ایک بار پھر پوتن حکومت کو براہ راست چیلنج کا سامنے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یوکرین یا نیٹو نے کسی نہ کسی طرح روس کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے، جس کے لیے اسے فوجی طور پر نمٹنا ہو گا۔ ہفتہ کی صبح ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوژن نے ایک ٹیلی گرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ ان کے جنگجو یوکرین سے سرحد عبور کر کے جنوبی روس میں داخل ہو گئے ہیں اور روسی فوج کے خلاف بغاوت کے لیے تیار ہیں۔ حالانکہ بعد میں بیلاروس کی مداخلت سے ماسکو اور ویگنر کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا اور ویگنر کے جنگجو اپنے کیمپوں میں واپس چلے گئے۔

مزید پڑھیں: Wagner rebellion ماسکو اور ویگنر میں سمجھوتہ، باغیوں کے خلاف الزامات واپس، پریگوژن کی بیلاروس منتقلی

انٹرویو میں بلنکن نے ویگنر کو بہت طاقتور گروپ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ویگنر موجود ہوتا ہے وہاں موت، تباہی اور استحصال ہوتا ہے۔ پوتن کے اقتدار پر قابض ہونے کے سوال پر بلنکن نے کہا کہ اس سے بہت سارے سوالات اٹھتے ہیں جن کے جواب ہمارے پاس نہیں ہیں۔ روس کو اندرونی چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوتن نے جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اس کے برعکس ہوا ہے۔ روس معاشی طور پر کمزور ہے۔ یہ عسکری طور پر کمزور ہے۔ دنیا میں اس کی ساکھ گر گئی۔ اس تنازع نے نیٹو کو مضبوط اور متحد کیا۔ مغربی اتحادیوں نے یوکرینیوں کو الگ کرنے اور متحد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.