ETV Bharat / international

Sanctions on Putin: امریکا نے روسی صدر پوتن کی دو بیٹیوں پر بھی پابندیاں عائد کی - روس پر امریکی پابندیاں

امریکا نے نئی پابندیوں میں پوتن کی دو بیٹیوں ماریہ پوتن، کٹرینا تیخونووا اور روسی بینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ساتھ ہی جنگ کے دوران امریکہ نے روسی تاجر پر سائبر کرائم کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ Sanctions on Putin

روسی صدر ولادیمیر پوتن
روسی صدر ولادیمیر پوتن
author img

By

Published : Apr 7, 2022, 5:15 PM IST

امریکہ نے یوکرین میں جنگی جرائم کے تحت کاروائی کرتے ہوئے روسی بینکوں پر جرمانے میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی دو بیٹیوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ Sanctions on Putin اس اقدام میں سبر بینک اور الفا بینک کو امریکی مالیاتی نظام سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کو ان اداروں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی پابندیوں کے دائرے میں پوتن کی دو بیٹیاں ماریہ پوتن، کٹرینا تیخونووا، وزیر اعظم میخائل میشوسٹن، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی اہلیہ اور بچے، نیز روسی سلامتی کونسل کے ارکان اور سابق صدر دمتری میدویدیف بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے پوتن خاندان کے تمام قریبی افراد کو امریکی مالیاتی نظام سے نکال دیا ہے اور ان کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Sanction: روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

وہیں جو بائیڈن انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے اشرافیہ طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے امریکی حکومت کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔اسی وقت، انتظامیہ نے روسی ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے زیر کنٹرول سائبر کرائم آپریشن کا پتہ لگایا ہے۔حکام نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ اس کارروائی کا اعلان یوکرین میں روسی افواج کے حملوں کے درمیان کیا گیا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ وہ روسی لوگوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کا خاتمہ اور سائبر حملوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو نے بدھ کے روز کہا، "پابندیوں کے ساتھ، ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ روسی اولیگارچ اور سائبر جرائم پیشہ افراد کو محفوظ پناہ گاہیں نہ ملیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.