ETV Bharat / international

North Korean Missile Test: شمالی کوریا کے ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے امریکہ تیار،  جو بائیڈن

author img

By

Published : May 22, 2022, 10:59 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ شمالی کوریا جو بھی کرے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ جیسا وہ کرتا ہے ہم اسی کے مطابق جواب دیں گے۔Joe Biden on North Korean Missile Test

joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے بطور صدر براعظم ایشیا کے اپنے پہلے دورے پر اتوار کو واضح کیا کہ امریکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی ممکنہ میزائل تجربے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا جو بھی کرے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ جیسا وہ کرتا ہے ہم اسی کے مطابق جواب دیں گے۔ میں اس سے زیادہ پریشان نہیں ہوں۔Joe Biden on North Korean Missile Test

وال اسٹریٹ اخبار نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے کہا ہے کہ بائیڈن کے بطور صدر براعظم ایشیا کے پہلے دورے کے دوران شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ یا ساتواں جوہری تجربہ کرنے کا امکان ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے میزائل تجربات کے پیش نظر ہمارے دونوں ممالک مشترکہ فوجی کارروائیوں کو بڑھانے کے لیے بھی بات چیت شروع کریں گے۔ اب تک کی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شمالی کوریا ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال اب تک ایک درجن سے زیادہ میزائل تجربات کیے ہیں جن میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور ایک میری ٹائم بیلسٹک میزائل شامل ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.