ETV Bharat / international

Joe Biden arrives in India امریکی صدر جو بائیڈن کی وزیراعظم مودی سے دو طرفہ ملاقات - modi biden meeting

امریکی صدر جو بائیڈن نئی دہلی کے پرگتی میدان میں جدید ترین بھارت منڈپم کنونشن سینٹر میں 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دو طرفہ ملاقات بھی کی۔ Modi Biden Meeting

US President Joe Biden arrives in India to attend G20 Summit
امریکی صدر جو بائیڈن کی بھارت آمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 7:50 PM IST

Updated : Sep 8, 2023, 9:04 PM IST

امریکی صدر جو بائیڈن کی بھارت آمد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ وزیر اعظم کے دفتر آفس نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن دہلی میں 7 لوک کلیان مارگ پر وزیراظم کی رہائش گاہ پر دو طرفہ بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کی بات چیت میں بہت سے مسائل شامل ہیں جو بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو دہلی پہنچے۔ جہاں شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران ان کے استقبال کے لیے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ماریشش کے وزیراعظم سے دو طرفہ بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جی۔20 کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے دورے کے دوران کوویڈ 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کریں گے۔ کیونکہ ان کی اہلیہ اور خاتون اول جِل بائیڈن پیر کو کوویڈ سے متاثر ہوگئیں تھیں۔ 80 سالہ صدر بائیڈن کا پیر اور منگل کو ان کی اہلیہ کے مثبت ٹیسٹ کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ بھارت کے لیے ان کی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل بھی جانچ کی گئی اور اس میں بھی منفی رپورٹ آئی۔ وائٹ ہاوس نے مزید کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اور اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بائیڈن کی ملاقاتیں اور بات چیت کوویڈ پروٹوکول کے ذریعے چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، ترکیہ کے صدر اردوان اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا ان اہم رہنماؤں میں شامل ہیں جو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم اجلاس میں چین کی نمائندگی چینی وزیر اعظم کریں گے اور روس کی نمائندگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

Last Updated : Sep 8, 2023, 9:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.