ETV Bharat / international

US Monitoring Rise in 'Human Rights Abuses' in India: بھارت میں 'انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ' پر امریکی کی نظر - US Monitoring Rise in 'Human Rights Abuses' in India

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ اس بات کی نگرانی کر رہا ہے کہ بھارت میں کچھ عہدیداروں کی جانب سے ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‘ میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا سمجھا جارہا ہے کہ اس بیان کے ذریعہ واشنگٹن نے نئی دہلی کی غیرمعمولی براہ راست سرزنش کی ہے۔ US Monitoring Rise in Rights Abuses in India

بھارت میں 'انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں' پر امریکی نگرانی میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 11:47 AM IST

Updated : Apr 12, 2022, 12:16 PM IST

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ’ہم اپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ کچھ مشترکہ اقدار (انسانی حقوق) پر باقاعدہ تبادلۂ خیال کیا جاتا رہا ہے۔ بھارت میں حالیہ دنوں کے دوران کچھ حکومتوں، پولیس اور جیل اہلکاروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی نگرانی میں اضافہ ہوا ہے‘۔ تاہم بلنکن نے اس کی تفصیلی وضاحت نہیں کی۔ US Monitoring Rise in 'Human Rights Abuses' in India

قابل ذکر ہے کہ بلنکن کے تبصرہ کے بعد تقریر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ اور جے شنکر نے انسانی حقوق کے معاملہ پر کچھ بھی نہیں کہا۔ بلنکن کا یہ تبصرہ، امریکی کانگریس کی رکن عمر الہام کی جانب سے کچھ روز قبل مودی حکومت پر شدید تنقید کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے صدر جوبائیڈن انتظامیہ سے امریکہ کی بھارت کے ساتھ حمایت پر سوال اٹھایا تھا اور استفسار کیا تھا کہ ’بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق معاملہ پر مودی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے سے اتنا کیوں ہچکچاہٹ محسوس کررہا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:

عمر جن کا تعلق بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر شدید تنقید کی تھی اور امریکی حکومت سے سوال کیا تھا کہ ’بائیڈن انتظامیہ، انسانی حقوق معاملہ پر بھارتی حکومت پر تنقید کرنے سے اتنا ہچکچاہٹ کیوں محسوس کررہا ہے‘۔

Last Updated : Apr 12, 2022, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.