ETV Bharat / international

Pakistan General Elections امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

امریکی قانون سازوں نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات منصفانہ اور آزادانہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے غیر جانبدار نگرانی کی تجویز پیش کی ہے۔ جب کہ ان میں سے ایک نے مطالبہ کیا کہ نگرانی اقوام متحدہ کے ذریعے ہونی چاہیے۔

Etv Bharat
امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 7:49 PM IST

واشنگٹن: پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی سہ پہر امریکی کانگریس کی رے برن بلڈنگ میں ’پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت‘ پر بریفنگ منعقد ہوئی جسے ڈیموکریٹ رکن کانگریس بریڈ شرمین اور جم کوسٹا نے مشترکہ طور پر اسپانسر کیا۔ بریفنگ کے دوران چار اہم نکات پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں انسانی حقوق اور جمہوریت، بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی میں آزاد اور منصفانہ انتخابات، آزاد میڈیا کی اہمیت اور صحافیوں کی حفاظت اور امریکہ اور پاکستان کے تعلقات پر اندرونی سیاست کے اثرات شامل ہیں۔ تقریب میں تقریباً ایک درجن مقررین میں سے نصف ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کمیٹی کے رکن تھے، یعنی وہ امریکی خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کچھ افراد نے پاکستان پر توہین مذہب کے قانون کو منسوخ یا تبدیل کرنے پر بھی زور دیا، جسے بریڈ شرمین کے مطابق ’اقلیتوں کے خلاف ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے‘ جب کہ پاکستانی حکام پر بھی زور دیا گیا کہ وہ فوجی عدالتوں میں شہریوں کا مقدمہ نہ چلائیں کیونکہ عالمی برادری کبھی بھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ تقریب کے دوران لاپتہ صحافی عمران ریاض اور پی ٹی آئی کی اسیر حامی خدیجہ شاہ کی تصاویر ہال میں لگائی گئی تھیں، ساتھ ہی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس کی مبینہ بربریت کی ویڈیوز بھی ٹی وی مانیٹر پر دکھائی گئیں۔

اپنے ابتدائی کلمات میں رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا کہ وہ ’پاکستانی سیاست میں آنے کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی وکالت کے لیے آئے ہیں۔‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ 9 مئی کے بعد گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں لیکن اکثریت پرامن احتجاج کر رہی تھی’(ان کے خلاف) کریک ڈاؤن کا مقصد جمہوریت پر حملہ ہے’۔

یہ بھی پڑھیں:

صحافیوں کی ’حراست اور گمشدگی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’عمران ریاض کے اغوا کاروں کو کم از کم ان کے خاندان کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کہاں ہے۔‘ شریک اسپانسر جم کوسٹا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی مختصر تاریخ میں ’دو معاملات مستقل‘ ہیں، ایک کرپشن اور دوسرا سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت۔انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ’اس انتظام کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور وہ تبدیلیاں لائیں جو ہم سب دیکھنا چاہتے ہیں۔‘

بریڈ شرمین اور جم کوسٹا کے علاوہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود جو کانگریس کے ڈیموکریٹ امیدوار بھی ہیں، بھی میزبانوں میں شامل تھے۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کیونکہ یہ ہفتہ کا دن تھا اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی دو نمائندے بھیجے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے کم از کم 5 افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.