ETV Bharat / international

US confident in Pakistan ability امریکہ کو پاکستان کے عزم اور جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر اعتماد ہے - امریکی اور پاکستانی حکام

پاکستان کے سخت ردعمل کے بعد امریکہ نے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاکستان کی جوہری اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے۔ US confident in Pakistan ability

US confident in Pakistan's ability to secure its nuclear weapons says State Department
امریکہ کو پاکستان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 9:33 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں یہ تازہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل سے صدر جو بائیڈن کے ریمارکس کے بعد پیدا ہونے والے شکوک و شبہات سے متعلق سوال کیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سفیر مسعود خان اور قونصلر ڈیرک شولیٹ کے درمیان ملاقات کے بعد واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’امریکہ کو پاکستان کے عزم اور جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر اعتماد ہے‘۔US confident in Pakistan ability

ویدانت پٹیل نے کہا کہ ’امریکہ نے ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکریٹری انٹونی بلنکن سے ملاقات بھی کی‘۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر سیم پاور کے علاوہ ڈیرک شولیٹ نے بھی سیلاب کے دوران کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ ’امریکی اور پاکستانی حکام باقاعدگی سے ملاقات بھی کرتے ہیں، لہٰذا یہ ایک ایسا تعلق ہے جسے ہم اہم سمجھتے ہیں اور آئندہ بھی اس سے مضبوطی سے جڑے رہیں گے‘ لیکن جب صحافی نے صدر جوبائیڈن کے ریمارکس کے بارے میں اپنے سوال کے جواب پر اصرار کیا تو انہوں نے کہا کہ ’میری اس بارے میں کوئی خصوصی گفتگو نہیں ہوئی لیکن امریکہ کو پاکستان کے عزم اور جوہری اثاثے محفوظ رکھنے کی صلاحیت پر اعتماد ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: Nuclear weapons without any cohesion پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، جو بائیڈن

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے سینیئر مشیر ڈیرک شولیٹ نے سفیر مسعود خان سے اس ملاقات کی اطلاع دی تھی جوکہ پاکستان میں دفتر خارجہ کی جانب سے صدر جوبائیڈن کے ریمارکس پر احتجاج کے لیے امریکی سفیر کو طلب کرنے کے چند روز بعد ہوئی ہے۔

ڈیرک شولیٹ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی جس میں امریکہ اور پاکستان کی دیرینہ شراکت داری سمیت دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے فائدے کے لیے صحت، زراعت، تعلیم، کاروبار، توانائی اور بہت سے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈیرک شولیٹ کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں نہ صرف اس ملاقات کی توثیق کی گئی بلکہ ڈیرک شولیٹ کا بیان اور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگ کی تفصیلات کو بھی شامل کیا گیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.