ETV Bharat / international

North Korea's Missile Test: امریکہ اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر تبادلہ خیال

امریکی دفاعی سربراہ لائیڈ جے آسٹن نے سنگاپور میں اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات کرکے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کی صورتحال سمیت شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے North Korea's missile test پر تبادلہ خیال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکی دفاعی سربراہ لائیڈ جے آسٹن
امریکی دفاعی سربراہ لائیڈ جے آسٹن
author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:45 PM IST

واشنگٹن: امریکی دفاعی سربراہ لائیڈ جے آسٹن نے ہفتہ کو سنگاپور میں اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب لی جونگ سوپ سے ملاقات کرکے شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزیوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جاپان کے ساتھ سہ فریقی تعلقات خطے کو مضبوط دفاعی سگنل فراہم کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

محکمہ نے مزید کہا کہ دفاع کے چیف آسٹن اور وزیر لی نے ہند-بحرالکاہل کی سلامتی کی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دونوں دفاعی سربراہان نے بین الاقوامی قوانین، تنازعات کے پرامن حل اور جہاز رانی کی آزادی پر اتفاق کیا۔ انہوں نے تائیوان میں امن و استحکام پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Veto New UN sanctions on North Korea: چین اور روس نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کیا

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود شمالی کوریا سن 2022 میں غیر معمولی رفتار سے ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے۔ ان میں مارچ میں کیا گیا ملک کا پہلا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال اب تک ایک درجن سے زیادہ میزائل تجربات کرچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.