ETV Bharat / international

India Canada Tension امریکہ نے بھارت پر خالصتانی علیحدگی پسند کی موت کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا - امریکہ نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجار قتل معاملے میں

علاحدگی پسند خالصتانی کارکن کے قتل کو لیکر کینیڈا اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ سفارتی تعلقات میں کڑواہٹ آ گئی ہے ۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف کاروائیاں اور بیان بازی بھی کررہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ نے بھارت سے ہردیپ سنگھ نجار قتل معاملے میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کینیڈا نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا رہا ہے۔investigations into the death of Khalistani separatist Hardeep Singh Nijjar

US Urged India to cooperate with Canada
US Urged India to cooperate with Canada
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 7:51 AM IST

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے کئی مواقع پر بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ خالصتانی علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کی موت کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے۔ گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ مسئلہ سکریٹری آف اسٹیٹ ٹونی بلنکن نے اٹھایا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی ڈیلی نیوز کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جیسا کہ ٹونی بلنکن نے اس وقت واضح کیا تھا، میں اب اس بات کا اعادہ کروں گا کہ ہم اس مسئلہ پر اپنے کینیڈین ساتھیوں کے ساتھ رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ "ہم نے متعدد مواقع پر ہوئی بات چیت میں بھارتی حکومت پر کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکریٹری کو جمعہ کو وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایسا کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کینیڈا کشیدگی کے درمیان امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا بڑا انکشاف

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بھارت نے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، ملر نے کہا کہ یہ نئی دہلی کو جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی حکومت اپنا جواب خود دے گی اور میں امریکی حکومت سے متعلق بات کروں گا، اور ہم تعاون پر زور دیتے ہیں۔

برٹش کولمبیا میں 18 جون کو اپنے ملک کی سرزمین پر خالصتانی انتہا پسند نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے "ممکنہ" ملوث ہونے کے ٹروڈو کے دھماکہ خیز الزامات کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی پھیل گئی ہے۔ بھارت نے 2020 میں نجر کو دہشت گرد کے طور پر نامزد کیا تھا۔ بھارت نے ناراضگی جتاتے ہوئے سختی سے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور اوٹاوا کی طرف سے اس معاملے پر ایک بھارتی اہلکار کو ملک بدر کرنے کے بعد دہلی سے ایک اعلیٰ کینیڈا کے سفارت کار کو ملک بدر کر دیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.