ETV Bharat / international

UNSC on Taliban Linked Entities طالبان سے وابستہ اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی مدت کار میں توسیع - طالبان اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی ٹیم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی مدت کار میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ UNSC on Taliban Linked Entities

طالبان سے وابستہ اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی مدت کار میں توسیع

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 12:13 PM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی مدت کار میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ متفقہ قرارداد 2665 کو منظور کرتے ہوئے، کونسل نے جمعہ کے روز طالبان سے وابستہ افراد اور اداروں کے ساتھ ساتھ طالبان سے وابستہ دیگر افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا، جوافغانستان کے امن، استحکام اور سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔ sanctions against Taliban linked entities

کونسل نے مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ قرارداد 2255 میں عائد کردہ اقدامات کی عدم تعمیل کے واقعات کے بارے میں معلومات اکٹھی کرے۔ اس ٹیم کا موجودہ مینڈیٹ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: US on Al Qaeda Leaders امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کے چار لیڈروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.