ETV Bharat / international

UNSC On Afghanistan Attacks: افغانستان میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے قابل مذمت، یو این ایس سی - عالمی امن اور سلامتی

یو این ایس سی نے UN Security Council افغانستان میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کا ماننا ہے کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو، عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ UNSC On Afghanistan Attacks

افغانستان میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے قابل مذمت: یو این ایس سی

author img

By

Published : May 4, 2022, 3:49 PM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔UNSC On Afghanistan Attacks

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں افغانستان میں عام شہریوں پر حالیہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو قندوز صوبے میں ماولوی سکندر مسجد میں ہوئے حملے میں 25 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 29 اپریل کو دارالحکومت کابل میں واقع مسجد خلیفہ پر حملہ ہوا تھا، جس میں کم از کم 30 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کا ماننا ہے کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو، عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

یو این ایس سی نے تمام رکن ممالک پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت ایسی کسی بھی دہشت گردی کا ہر طرح سے مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kunduz Mosque Blast: یو این سربراہ اور یو این ایس سی نے دھماکے مذمت کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.