ETV Bharat / international

مشرق وسطیٰ کی ماہر سگریڈ کاگ غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی رابطہ کار مقرر - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور شدہ قرارداد

UN Appoints Gaza Humanitarian Coordinator: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور شدہ قرارداد کے مطابق اقوام متحدہ نے نیدرلینڈ کی سابق نائب وزیر اعظم اور مشرق وسطی کی ماہر سگریڈ کاگ کو جنگ زدہ غزہ کی انسانی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی رابطہ کار مقرر کیا ہے۔ کاگ کئی برسوں تک مشرق وسطیٰ بشمول فلسطینی علاقوں میں کام کر چکی ہیں۔

UN appoints a former Dutch deputy premier and Mideast expert Sigrid Kaag as its Gaza humanitarian coordinator

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 8:22 AM IST

اقوام متحدہ: نیدرلینڈ کی سابق نائب وزیر اعظم اور مشرق وسطی کی ماہر سگریڈ کاگ کو جنگ زدہ غزہ کے لیے انسانی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے۔

  • سگریڈ کاگ غزہ میں انسانی امداد کے لیے یو این کی رابطہ کار مقرر:

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کا یہ اعلان سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کے روز ایک قرارداد کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ قرارداد میں غزہ کے لیے فوری طور پر ایک سینئر انسانی اور تعمیر نو کوآرڈینیٹر کا تقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ تقرری ایسے وقت ہوئی ہے جب غزہ میں 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ کاگ روانی سے عربی اور پانچ دیگر زبانیں بولتی ہیں، اور اپنی نئی پوسٹ پر "سیاسی، انسانی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ سفارت کاری میں بھی بہت زیادہ تجربہ رکھتی ہیں۔ کاگ اپنا کام 8 جنوری 2024 سے شروع کر سکتی ہیں۔ کاگ کی ذمہ داری سے متعلق انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ " کاگ، غزہ کے لیے انسانی امداد کی ترسیل کی سہولت، ہم آہنگی، نگرانی اور تصدیق کریں گی،" انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک جنگ میں اسرائیل کے اتحادی نہیں ہیں، کاگ ان ممالک سے امداد کی ترسیل کو تیز کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا ایک طریقہ کار بھی قائم کریں گی۔

  • کون ہیں سگریڈ کاگ:

کاگ نے کئی سالوں تک مشرق وسطیٰ بشمول فلسطینی علاقوں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے 1994 میں سوڈان میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنا شروع کیا ہے اور یو این آر ڈبلیو اے کے لیے اور اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی یونیسیف کے لیے مشرق وسطیٰ کی علاقائی ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے سگریڈ کاگ نے اقوام متحدہ کے مشن کی سربراہی کی تھی۔ سگریڈ کاگ اکتوبر 2017 تک لبنان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب رہی ہیں۔

  • غزہ میں بھک مری پر اقوام متحدہ کی رپورٹ:

اقوام متحدہ کی 23 اور غیر سرکاری تنظیموں کی گزشتہ جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پوری 2.3 ملین آبادی خوراک کے بحران کا شکار ہے، جس میں 576,000 فلسطینی فاقہ کشی کی سطح پر ہیں اور یہاں قحط کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں غزہ میں داخل ہونے والی ناکافی امداد کو وسیع پیمانے پر بھوک مری کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ امریکی دباؤ کے بعد اسرائیل نے مصر کے راستے امداد کی آمدورفت کی اجازت دی ہے، لیکن اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ ہفتوں سے خوراک کی صرف 10 فیصد کھیپ ہی غزہ میں داخل ہو سکی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، یا یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ گزشتہ ہفتے، اسرائیل نے غزہ کے لیے کریم شالوم کراسنگ کھول دی اور ٹرکوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوا لیکن جمعرات کی صبح کراسنگ کی جانب اسرائیلی حملے کے باعث امدادی سامان کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی دباؤ بے اثر، شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں تیزی

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں چار میں سے ایک سے زیادہ فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.