ETV Bharat / international

Russia Ukriane War: یوکرینی صدر نے کہا، کیف کو ناٹو کے ایک فیصد طیاروں اور ٹینکوں کی ضرورت ہے - روس یوکرین تنازعہ

یوکرینی صدر زیلینسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو خطاب میں کہا، ’’ہمیں صرف ایک فیصد ناٹو طیاروں اور ٹینکوں کی ضرورت ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔Russia Ukriane War

یوکرینی صدر زیلینسکی
یوکرینی صدر زیلینسکی
author img

By

Published : Mar 27, 2022, 8:45 PM IST

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کو ناٹو ممالک کے کم از کم ایک فیصد طیاروں اور ٹینکوں کی ضرورت ہے۔ زیلینسکی نے کیف کے مغربی اتحادیوں پر الزام لگایا کہ وہ اب بھی یوکرین کی مدد سے ہچکچا رہے ہیں۔ صدر نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو خطاب میں کہا، ’’ہمیں صرف ایک فیصد ناٹو طیاروں اور ٹینکوں کی ضرورت ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔‘‘ گزشتہ روز جاری کیے گئے 27 یوروپی ممالک کے سربراہان سے اپنے خطاب میں زیلنسکی نے کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی سے انکار کرنے اور ہنگری کی سرزمین سے ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت نہ دینے پر ہنگری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ زیلنسکی انتظامیہ کے سربراہ آندرے یرماک نے جمعہ کے روز کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں ہونے والی ناٹو سربراہی اجلاس سے کیف کو شدید مایوسی ہوئی ہے کیونکہ کیف کو توقع تھی کہ اتحاد اپنی ہمت کا مظاہرہ کرے گا اور روس کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی اقدامات کرے گا۔Russia Ukriane War

زیلنسکی نے کہا کہ اپنے لوگوں اور شہروں کو بچانے کے لیے یوکرین کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوجی مدد کی ضرورت ہے ٹھیک اسی طرح سے جس طرح روس یوکرین کے خلاف اپنے تمام ہتھیار بغیر کسی رکاوٹ کے استعمال کرتا رہا ہے۔ زیلنسکی نے دفاعی سازوسامان فراہم کرنے پر مغربی فوجی اتحاد کا شکریہ بھی ادا کیا، تاہم انہوں نے حملے کے لیے درکار ہتھیاروں کا بھی مطالبہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا، "آپ ہمیں اپنے طیاروں کا ایک فیصد دیں، اپنے ٹینکوں کا ایک فیصد دیں، صرف ایک فیصد۔ زیلنسکی نے روس پر فاسفورس بم استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا ہے، فاسفورس ایسا پاؤڈر ہوتا ہے جو آکسیجن کے رابطہ میں آنے کے بعد جسم میں شدید جلن پیدا کرتا ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ اتحاد ایک بار پھر روسی حملے سے یوکرینی باشندوں کی جان بچا سکتا ہے، ہمیں تمام ضروری ہتھیار دے کر روسی جارحیت سے بچا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو الگ الگ ممالک کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تھا تاکہ یوکرین کی فوج کو یہاں سے ہٹایا جا سکے۔ روس نے کہا کہ اس کا یوکرین کے ساتھ الحاق کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن اس کا مقصد یوکرین کو غیر فوجی بنانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.