ETV Bharat / international

Anti Israel Resolution یوکرین نے اسرائیل کی تجویز کو مسترد کیا

author img

By

Published : Jan 1, 2023, 1:55 PM IST

اسرائیل نے یوکرین سے فلسطینی علاقوں کے قبضے پر قانونی رائے جاری کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی عدالت کی ایک تجویز کی مخالفت کرنے کے لیے کہا۔ لیکن یوکرین نے اسرائیل کی اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ Ukraine rejected Israel's proposal

یوکرین نے اسرائیل کی تجویز کو مسترد کیا
یوکرین نے اسرائیل کی تجویز کو مسترد کیا

یروشلم: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے فلسطینی علاقوں کے قبضے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے خلاف ووٹ دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل سے رضامندی نہیں ملی تھی۔ ایکسیوس نیوز پورٹل نے دونوں ممالک کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنجامن نیتن یاہو اور ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کی شام ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ اسرائیل نے یوکرین سے فلسطینی علاقوں کے قبضے پر قانونی رائے جاری کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی عدالت کی ایک تجویز کی مخالفت کرنے کے لیے کہا۔ Ukraine rejected vote on anti Israel resolution

رپورٹ میں یوکرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ولادیمیر زیلنسکی نے بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ ایک بات چیت میں کہا کہ قرارداد کے خلاف ووٹ دینے کے بدلے میں وہ چاہتے تھے کہ نئی اسرائیلی حکومت اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے اور یوکرین کو روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی نظام فراہم کرے۔ رپورٹ کے مطابق بنجامن نیتن یاہو نے اس پر کوئی عہد نہیں کیا، لیکن کہا کہ وہ مستقبل میں ولادیمیر زیلنسکی کی درخواستوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Joe Biden On Israel فلسطین اور اسرائیل دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈالنے والوں کی مخالفت کریں گے، جو بائیڈن

زیلنسکی کو یہ جواب پسند نہیں آیا اور تجویز کے خلاف ووٹ کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر کو بھی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی۔ اسرائیل کے ایک سینئر ذرائع نے کہا کہ اسرائیل اس بات سے مایوس ہے کہ یوکرین نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دی۔ قرارداد کے حق میں 87 ممالک نے ووٹ دیا۔ 24 ممالک نے مخالفت کی اور53 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.