ETV Bharat / international

European Union یوکرین اور یورپی یونین تعاون کو مزید گہرا کرنے پر راضی ہوئے

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 11:22 AM IST

یوکرین کے کیف میں 24ویں یوکرین-یورپی یونین سربراہی اجلاس میں یوکرین اور یورپی یونین نے اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ Ukraine And European Union Relationship

یوکرین اور یورپی یونین تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر راضی ہوئے

کیف: یوکرین اور یورپی یونین (ای یو) نے جمعہ کو کیف میں 24ویں یوکرین-یورپی یونین سربراہی اجلاس میں اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ یہ اطلاع کانفرنس کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں دی گئی ہے۔ یوکرین کی صدارتی پریس سروس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کا بیان شائع کیا تھا۔ دستاویز کے مطابق، یوکرین اور یورپی یونین نے اپنے تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور بلاک کے ساتھ یوکرین کے انضمام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں نے یکم ستمبر 2017 کو نافذ ہونے والے ایسوسی ایشن کے معاہدے کی صلاحیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیف اور برسلز ایک گہرے اور وسیع آزاد تجارتی شعبہ کے نفاذ میں تعاون کریں گے تاکہ یوکرین کی یورپی یونین کی داخلی منڈی تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، یورپی یونین یوکرین کی جانب سے عارضی ترجیحی تجارتی بندوبست میں توسیع کی درخواست پر غور کرے گی، جس کی میعاد 05 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے بڑا بیان دیا تھا۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یورپی یونین میں شامل ہونے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں گے وہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine welcomes EU aid package یوکرین نے یورپی یونین کے امدادی پیکج کا خیرمقدم کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.