تہران: ایران نے برطانیہ کی جانب سے اخلاقی پولیس پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ اخلاقی پولیس کی حراست میں ہی مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے، جس میں اب تک سو سے زائد مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگائے جانے کے پاداش میں برطانوی سفیر کو ایرانی امور خارجہ میں طلب بھی کیا گیا۔UK Sanctions on Iran
ایرانی امور خارجہ کے مطابق، برطانوی سفیر سائمن شر کلیف کو ان پابندیوں کے جواز میں طلب کیا گیا اور ان سے کہا گیا ہے کہ برطانیہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا بند کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران بھی ان پابندیوں کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے بارے میں وہ اپنی حکومت کو مطلع کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Iran Protests ایران میں گرفتار دو فرانسیسی شہریوں نے مظاہروں کو اکسانے کا اعتراف کیا
واضح رہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک گیر مظاہروں کے خلاف تشدد کے مرتکب ایران کے حفاظتی اداروں پر برطانیہ نے پابندیاں لگا دیں تھی جن میں پاسداران انقلاب ایران کی پانچویں کمان کے سربراہ غلام رضا سلیمانی، پولیس سربراہ حسین اشتری اور ایرانی پولیس کی خصوصی فورس کے کمانڈر حسن کریمی کے نام شامل تھے۔ (یو این آئی)