ETV Bharat / international

UK on Iran 'برطانیہ عالمی امن کیلئے خطرہ بننے والی ایرانی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم' - ایران کی سرگرمیاں عالمی امن کیلئے خطرہ ہے

ریڈیو وائس آف امریکہ نے برطانوی بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی حکومت نے ایران کے بین الاقوامی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور کروز میزائل انجن سمیت دو ایرانی ہتھیاروں کا حوالہ دیا اور اسے سلامتی کونسل کی سنہ 2015ء کو منظور کردہ قراردادوں 2231 اور 2140 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ Iran's Activities That Threaten World Peace

برطانیہ عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 12:21 PM IST

لندن: برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے ایران سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا ہے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔ ریڈیو وائس آف امریکا نے برطانوی بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی حکومت نے 2022 کے شروع میں جنوبی ایران میں بین الاقوامی پانیوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور کروز میزائل انجن سمیت دو ایرانی ہتھیاروں کا حوالہ دیا اور اسے سلامتی کونسل کی سنہ 2015ء کو منظور کردہ قراردادوں 2231 اور 2140 کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بیان کے مطابق قبضے میں لیے گئے اسلحے میں ایک ڈرون بھی تھے۔ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے اس کی اندرونی یادداشت کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس نے ایرانی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر سے 22 آزمائشی پروازیں کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔ اور یہ ہتھیار حوثیوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملوں میں استعمال ہوئے۔

اپنے بیان میں برطانیہ نے کہا کہ مذکورہ ڈرون زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور ایرانی زمینی حملے کے لیے کروز میزائل کے پرزوں کی کھیپ کا حصہ تھا۔ شواہد تہران اور میزائل سسٹم کی اسمگلنگ کے درمیان براہ راست تعلق کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس بیان کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ یہ ہتھیار اقوام متحدہ کے ان معائنہ کاروں کو پیش کیے گئے جو یمن میں جنگ اور ایران کی جوہری سرگرمیوں کی پیروی کے ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیں:Brimstone Missiles برطانیہ 600 بریمسٹون میزائل یوکرین کو بھیجے گا

اس حوالے سے برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی ایران کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ طارق احمد نے کہا کہ ایران کی اندھا دھند توسیع پسندی اور عدم استحکام پیدا کرنے والا رویہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حوثیوں کی حمایت اور اس گروہ پر عائد ہتھیاروں کی پابندی کی مسلسل خلاف ورزی تنازعات کے پھیلاؤ کا سبب بنی اور اس نے یمن میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو کمزور کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.