ETV Bharat / international

UK PM Sunak apologizes برطانوی وزیراعظم رشی سنک کی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معذرت - UK PM Sunak apologizes for removing seatbelt

برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے مختصر وقت کے لیے سیٹ بیلٹ اتارنے پر معافی مانگ لی ہے۔ دراصل سنک چلتی کار میں سوشل میڈیا کے لیے ایک تشہیری ویڈیو بنا رہے تھے، جس پر اپوزیشن لیبر پارٹی نے پی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 12:26 PM IST

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے جمعرات کو شمال مغربی انگلینڈ میں چلتی کار کے دوران مختصر وقت کے لیے اپنی سیٹ بیلٹ اتارنے پر معذرت کرلی ہے۔ وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ سنک نے صرف مختصر وقت کے لیے اپنی سیٹ بیلٹ کھولی تھی لیکن انھوں نے تسلیم کیا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اس لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ برطانوی قانون کے مطابق ڈرائیوروں اور مسافروں کو گاڑی کے چلنے کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 500 پاؤنڈ تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں ایمرجنسی سروس ورکرز سمیت کچھ محدود استثنیٰ بھی شامل ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا سنک کو سرکاری گاڑی میں سوار ہونے کے دوران کوئی چھوٹ حاصل تھی، ترجمان نے صحافیوں کو بتایا، یہ ایک غلطی تھی اور انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا کہ سنک – جسے پہلے پولیس نے کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا تھا، مکمل طور پر قبول کرتے ہیں کہ یہ ایک غلطی تھی اور معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BBC Documentary on Modi برطانوی وزیراعظم رشی سنک نے پارلیمنٹ میں پی ایم مودی کا دفاع کیا

دراصل، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے اپنی حکومت کے نئے لیولنگ اپ فنڈ کے اعلانات کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو بنا رہے تھے، انسٹاگرام کے لیے ریکارڈ کیے گئے ویڈیو کلپ میں، سنک سیٹ بیلٹ کے بغیر کیمرے سے مخاطب ہوتے ہیں ہے دراں حال کہ وہ جس گاڑی میں ہوتے ہے وہ چلتی رہتی ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اپوزیشن لیبر پارٹی نے پی ایم رشی سنک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حزب اختلاف کی لیبر پارٹی نے پی ایم پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں پی ایم رشی سنک کو سیٹ بیلٹ، اپنے ڈیبٹ کارڈ، ٹرین سروس اور معیشت کا انتظام کرنا نہیں آتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.