لندن: رشی سونک وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دو صدیوں میں برطانیہ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئے۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رشی سونک نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اور انہوں نے برطانیہ کی جانب سے یکجہتی اور یوکرائنی عوام کی حمایت کا اظہار کیا۔ سونک نے گفتگو کے بعد ٹویٹ کیا کہ آج شام کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔وہ اور یوکرین کے عوام برطانیہ کی مسلسل یکجہتی اور حمایت پر بھروسہ کر سکتے ہیں، ہم ہمیشہ یوکرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔Rishi Sunak Speaks with Zelenskyy
اس سے قبل رشی سونک کی تقرری کے بعد روس اور برطانیہ کے درمیان اچھے تعلقات کے امکانات کے جواب میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ فی الحال اور مستقبل قریب میں بھی ہمارے پاس کچھ مثبت تبدیلیوں کی کوئی بنیاد اور امید دکھائی نہیں دیتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی رشی سونک نے یوکرین کے یوم آزادی پر ایک خط لکھا تھا، جس میں روسی جارحیت کے مقابلے میں یوکرین کی ثابت قدمی کی تعریف کی تھی اور ملک میں جنگ جاری رہنے کی صورت میں برطانیہ کے عوام کی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔
کیو پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک خط میں رشی نے کہا تھا کہ وہ زندگی بھر کے دوست رہیں گے اور یوکرین کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے لکھا کہ جارحیت کے خلاف ڈٹ جانے کی آپ کی ثابت قدمی نے دنیا بھر کے پرامن اور آزادی پسند لوگوں کو امید دی ہے اور آمروں کو واضح پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں جتنی بھی تبدیلیاں آئیں، ہم برطانوی عوام ہمیشہ آپ کے مضبوط اتحادی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
First Indian Origin UK PM رشی سونک کی کنگ چارلس سے ملاقات، پہلے بھارتی نژاد برطانیہ کے وزیراعظم مقرر
کیف اور یوکرین کے دیگر شہری علاقوں پر مہلک حملوں کو پوتن کی مایوسی کی واضح علامت قرار دیتے ہوئے، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے کہا تھا کہ برطانیہ یوکرین کی آزادی کی جنگ میں اہم فوجی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ اس وقت شدت اختیار کر گئی ہے جب کریمیا پل پر ٹرک پھٹنے سے جزیرہ نما کریمیا جانے والی ٹرین میں ایندھن کے سات ٹینکوں کو آگ لگ گئی۔ کریمین پل کو روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 2018 میں ماسکو کے کریمیا کے الحاق کے چار سال بعد کھولا تھا۔